ترک ہلالِ احمر کا پاکستان ہلالِ احمر کو تین لاکھ ماسک کا عطیہ

ترکی اور پاکستان کے ہلال احمر کے عہدیداروں نے آج صبح اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹرکش  ایئر لائنز ( THY) طیارے میں پہنچنے والے کارگو کا خیرمقدم کیا

1500800
ترک ہلالِ احمر کا پاکستان ہلالِ احمر کو تین لاکھ ماسک کا عطیہ

ترکی نے  نئی قسم کی کورونا وائرس (کوریڈ- 19) کے خلاف  جنگ  میں  پاکستان کی مدد کے لئے 300 ہزار ماسک  روانہ کیے ہیں۔

ترکی اور پاکستان کے ہلال احمر کے عہدیداروں نے آج صبح اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹرکش  ایئر لائنز ( THY) طیارے میں پہنچنے والے کارگو کا خیرمقدم کیا۔

ترکی کی ہلالِ احمر  پاکستان وفد کے سربراہ ، ابراہیم جارلوس  جامیلو  نے بتایا کہ کوڈ 19 وباء کے خلاف جنگ کے ایک حصے کے طور پر انہیں 300،000 KN-95 ماسک پاکستانی حکومت کو عطیہ کے طور پر پیش کیے ہیں۔

جامیلو  نے کہا  کہ کسٹم کے طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد ، وہ کچھ دن میں پاکستان ہلال احمر  کے تعاون سے ماسکوں کو حکام تک پہنچائیں گے۔

پاکستان ہلال احمر  لاجسٹک آفیسر محمد امین نے ترک ہلال احمر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ترک ہلال احمر سے 300،000 ماسک موصول ہوئے ہیں اور یہ ماسک ملک کے مختلف خطوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔



متعللقہ خبریں