ترکی: صدر ایردوان کا امیر کویت کی وفات پر اظہارِ تعزیت

میں ترک ملت کی طرف سے دوست اور برادر ملک کویت کے عوام سے اظہارِ تعزیت کرتاہوں: صدر رجب طیب ایردوان

1499886
ترکی: صدر ایردوان کا امیر کویت کی وفات پر اظہارِ تعزیت

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کویت کے امیر صباح الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

صدر ایردوان نے ٹویٹر سے عربی اور ترکی زبان میں جاری کردہ تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ "ہمیں کویت کے امیر صباح الاحمد الجابر الصباح  کی وفات پر سخت افسوس ہے اور ہم مرحوم کے لئے اللہ سے رحمت و مغفرت کے طلبگار ہیں۔ میں ترک ملت کی طرف سے دوست اور برادر ملک کویت کے عوام سے اظہارِ تعزیت کرتاہوں۔

اس دوران ولی عہد پرنس شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کویت کے نئے امیر منتخب ہو گئے ہیں۔

الصباح کی وفات پر قطر، مصر، اردن، فلسطین ، لبنان، متحدہ عرب امارات اور بحرین میں سوگ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں