ترکی آخر تک آذربائیجان کا ساتھ دیتا رہے گا: فواد اوکتائے

ترکی کے نائب صدر فواد اوکتائے کی آذربائیجان کے نائب صدر حکمت حاجی ایف اور وزیر اعظم علی اسد اوف کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات، آذربائیجان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

1500125
ترکی آخر تک آذربائیجان کا ساتھ دیتا رہے گا: فواد اوکتائے

ترکی کے نائب صدر فواد اوکتائے نے آذربائیجان کے نائب صدر حکمت حاجی ایف اور وزیر اعظم علی اسد اوف کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

مذاکرات میں آرمینیا کی طرف سےآذربائیجان پر  شروع کئے گئے حملوں کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

مذاکرات میں مضبوط آذربائیجان اور مضبوط ترکی کی خواہش پر زور دیا گیا ہے اور  کہا گیا ہے کہ  ترکی آخر تک آذربائیجان کا ساتھ دیتا رہے گا۔

نائب صدر فواد اوکتائے نے کہا ہے کہ علاقے میں 30 سال سے  قبضہ جاری ہے اور اب قابض حکومت نے آذربائیجان پر حملوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔

اوکتائے نے کہا ہے کہ اس صورتحال کا جاری رہنا اور خارجی دہشت گردوں کے ساتھ حملے کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہیں۔



متعللقہ خبریں