ترکی ہمیشہ ہی آذربائیجان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا: فاحریتین  آلتون

اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان میں آلتون نے اس بات کی نشاندہی کی کہ آرمینیا کو جارحیت کا ارتکاب کرنے سے پہلے اس کو دھیان میں رکھنا چاہئے اور اس بات پر زور دیا کہ جنگ اور عدم استحکام سے خطے کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا

1498665
ترکی ہمیشہ ہی آذربائیجان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا: فاحریتین  آلتون

صدر کے اطلاعاتی دفتر کے ڈائریکٹر فاحریتین  آلتون  نے کہا کہ ترکی  آذربائیجان  کےبہن بھائیوں  کے    شانہ بشانہ کھڑا  ہے۔

اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان میں آلتون نے اس بات کی نشاندہی کی کہ آرمینیا کو جارحیت کا ارتکاب کرنے سے پہلے اس کو دھیان میں رکھنا چاہئے اور اس بات پر زور دیا کہ جنگ اور عدم استحکام سے خطے کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

آلتون نے کہا کہ بین الاقوامی برادری نے ایک بار پھر آرمینیائی جارحیت کے خلاف اپنی آنکھیں  بند  کیے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی  برادری نے    کئی دہائیوں تک غیر قانونی قبضے میں شراکت دار بن کر بھی آرمینیوں کی  حوصلہ افزائی کی ہے۔ حالیہ تنازعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ صورتحال غیر مستحکم ہوگئی ہے۔ آرمینیا  نے آذربائیجان کی سرزمین میں قبضہ کررکھا ہے۔ انہوں نے کئی دہائیوں سے بالائی قارا باغ  پر نہ صرف قبضہ کیا ہے بلکہ مسلسل آذربائیجان کے خلاف اشتعال انگیزی  کا سلسلہ بھی جاری رکھا ان کی جانب سے   کیے جانے والے اس نئے حملے سے  ایک بار پھر خطرناک صورتحال پیدا  ہوگئی ہے۔  ، ہم آرمینی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں ، دنیا کے تمام عقلِ سلیم کے مالک ممالک سے آرمینیا کے  حملوں کے خلاف آذربائیجان کے ساتھ یکجہتی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ترکی اور آذربائیجان  ۔دو ریاستیں ایک قوم ہےاور ہمیں  آزربائیجان کے لیے جو کچھ بھی کرنا  پڑا کریں گے۔



متعللقہ خبریں