یونان اور ترکی نیٹو کے اہم  اتحادی ممالک ہیں اوریہ اتحاد بات چیت کا پلیٹ فارم ہے: ہینس اسٹولٹن برگ

نیٹو کے سکریٹری جنرل ہینس اسٹولٹن برگ نے ان خیالات کا اظہار   صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ فون پر گفتگو کے بعد اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ  سے کیا

1496490
یونان اور ترکی  نیٹو کے اہم  اتحادی ممالک ہیں اوریہ اتحاد بات چیت کا پلیٹ فارم ہے: ہینس اسٹولٹن برگ

نیٹو کے سکریٹری جنرل ہینس اسٹولٹن برگ نے یونان اور ترکی  کو  نیٹو کے اہم  اتحادی ممالک قرار دیتے ہوئے  کہا ہے کہ یہ اتحاد بات چیت کا ایک پلیٹ فارم ہے۔

نیٹو کے سکریٹری جنرل ہینس اسٹولٹن برگ نے ان خیالات کا اظہار   صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ فون پر گفتگو کے بعد اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ  سے کیا۔

اسٹولٹن برگ نے کہا کہ انہوں نے مشرقی بحیرہ روم کی صورتحال اور نیٹو میں ناپسندیدہ واقعات اور حادثات کی روک تھام کے لئے جاری کوششوں پر صدر ایردوان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  "یونان اور ترکی دونوں قیمتی اتحادی ممالک  ہیں اور  نیٹو بات چیت کا ایک پلیٹ فارم ہے۔

 



متعللقہ خبریں