ترکی اور یونان کے مابین تکنیکی مذاکرات  میں پیشرفت : نیٹو سیکرٹری جنرل

اسٹولٹن برگ نے کہا کہ "یہ مذاکرات جاری رہیں گے کیونکہ ان میں  پیشرفت ہوئی ہے۔ اسٹولٹن برگ نے  اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ مذاکرات  فوجی تکنیکی مذاکرات ہیں۔ یہ مذاکرات  تنازعات کے حل کے لئے جرمنی کی سفارتی کوششوں کی تکمیل ہیں

1496094
ترکی اور یونان کے مابین تکنیکی مذاکرات  میں پیشرفت : نیٹو سیکرٹری جنرل

نیٹو کے سکریٹری جنرل ہینس اسٹولٹن برگ نے ترکی اور یونان کے مابین تکنیکی مذاکرات  میں پیشرفت ہونے سے آگاہ کیا ہے۔

ہینس  اسٹولٹن برگ  نے نیٹو ہیڈ کوارٹر  میں اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز سے ملاقات کے بعد  بیان دیتے ہوئے کہا کہ  یونان اور ترکی  کے دمیان  مشرقی بحیرہ روم میں علیحدگی کے طریقوں کی تشکیل ، ہوا اور سمندر  میں  کسی ناپسندیدہ واقعات اور حادثات کی روک تھام کے لئے اب تک کئی ایک مذاکرات  ہو چکے ہیں۔

اسٹولٹن برگ نے کہا کہ "یہ مذاکرات جاری رہیں گے کیونکہ ان میں  پیشرفت ہوئی ہے۔

اسٹولٹن برگ نے  اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ مذاکرات  فوجی تکنیکی مذاکرات ہیں۔ یہ مذاکرات  تنازعات کے حل کے لئے جرمنی کی سفارتی کوششوں کی تکمیل ہیں۔

اسٹولٹن برگ نے کہا کہ جرمنی کی جانب سے  ترکی اور  یونان کے ساتھ دوبارہ شروع کی جانے والی تحقیقات کے سلسلے میں معاہدے کو یقینی بنانے کی کوششوں کو جاری رکھا ہوا ہے اور  وہ ترکی اور یونانی رہنماؤں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں گے۔



متعللقہ خبریں