ترکی مشرقی بحیرہ روم کے معاملے میں بلا مشروط مذاکرات کا متمنی ہے، عمر چیلک

اگر کوئی ماکسی مالسٹ مطالبات کو میز پر رکھتے ہوئے ’اپنے مفادات اور حقوق سے پیچھے ہٹ جائے‘ کہتا ہے تو پھر مذاکرات نا ممکن ہیں

1495754
ترکی مشرقی بحیرہ روم کے معاملے میں بلا مشروط مذاکرات کا متمنی ہے، عمر چیلک

آک پارٹی کے ترجمان  عمر چیلک کا کہنا ہے کہ  یونان کے ساتھ کشفی  مذاکرات  صرف اور صرف بلا مشروط ممکن ہو سکتے ہیں۔

عمر چیلک نے پارٹی  کی انتظامیہ کمیٹی کے اجلاس کے جاری ہونے کے وقت پارٹی کے مرکزی  دفتر میں پریس بریفنگ دی۔ انہوں نے مشرقی بحیرہ روم میں یونان کے ساتھ در پیش  تناؤ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم جھڑپ کرنے  کی متلاشی مملکت نہیں  ہیں، ہم مذاکرات اور ڈپلومیسی کا دامن ہاتھ میں پکڑے رہتے ہیں۔ ہم خطے  میں قیام امن کی ذمہ داری کا احساس ہونے والی ایک ریاست ہیں اور ہمیشہ اسی ذمہ داری کو بالائے طاق رکھتے ہوئے  اپنی پالیسیوں کو وضع کرتے ہیں۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ فرانس مشرقی بحیرہ روم میں علاقائی امن کے قیام کے مؤقف کا مظاہرہ  نہیں کررہا حتی اس کی موجودہ کاروائیاں یورپی یونین کے نقطہ نظر سے بھی عاری ہیں۔  یہ ملک  اپنے ذاتی مفادات کے پیچھے ہے اور لیبیا و شام میں ناکام رہنے والی پالیسیوں کے خلا کو بحیرہ روم میں پُر کرنے کے درپے ہے۔

عمر چیلک نے تفتیشی مذاکرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ترکی کے  لیے مذاکرات شروع کرنے کے اعتبار سے کوئی مسئلہ در پیش نہیں۔ اگر کوئی ماکسی مالسٹ مطالبات کو میز پر رکھتے ہوئے ’اپنے مفادات اور حقوق سے پیچھے ہٹ جائے‘ کہتا ہے تو پھر مذاکرات نا ممکن ہیں، ترکی اس نکتے پر بلا مشروط مذاکرات کے حق میں ہے۔‘‘



متعللقہ خبریں