ترک کووڈ۔19 ویکسین 2021 کے ابتدائی مہینوں میں مارکیٹ میں ہوگی، صدر ایردوان

ترکی میں  8  مختلف ویکسین کی تیاری پر کام جاری ہے تو ان میں سے 2 کے جانوروں پر تجربات کامیابی سے پایہ تکمیل کو پہنچے ہیں

1495059
ترک کووڈ۔19 ویکسین 2021 کے ابتدائی مہینوں میں مارکیٹ میں ہوگی، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ’’ہم کووڈ۔19 ویکسین کو  سال 2021 کے ابتدائی مہینوں میں منڈی میں لانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔‘‘

صدر رجب طیب ایردوان نے کابینہ اجلاس کے بعد  اپنے بیانات میں  کہا کہ ’’کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد  میں ہم ایک نئے دور میں داخل ہوئے ہیں اور حاصل کردہ تجربات اور طے کیے گئے فاصلے کی روشنی میں ہم نے نئی حکمت عملی وضع کی ہے،  ترکی میں  8  مختلف ویکسین کی تیاری پر کام جاری ہے تو ان میں سے 2 کے جانوروں پر تجربات کامیابی سے پایہ تکمیل کو پہنچے ہیں۔  جس کے بعد ہم نے کووڈ۔19 ویکسین کو آئندہ سال کے ابتدائی مہینوں میں مارکیٹ میں لانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ ‘‘

انہوں نے بتایا کہ ترکی نے وبا کے ابتدائی ایام سے ہی تدابیر اور مریضوں کے علاج معالجے  کے اعتبار سے عالمی سطح پر مثالی ممالک میں جگہ پائی ہے۔  کیفے اور ریستورانوں  کی نگرانی، قرنطینہ کی ضرورت ہونے والے افراد کی نگرانی اور 65 سال سے زائد کی عمر کے شہریوں   کے سفر کرنے کے اوقات میں حد بندی کی طرح کے اقدامات میں  وسعت لائی جائیگی۔

صدرِ ترکی کا کہنا تھا کہ  ان  تدابیر کا مقصد  انسانوں کو مشکلات سے دو چار  کرنا نہیں بلکہ  تمام ترشہریوں کی صحت کا تحفظ کرنا ہے۔

 



متعللقہ خبریں