لیبیائی فوج کی از سر نو تشکیل اور تربیتی پروگرام کا ترکی کے اشتراک سے آغاز

بین الاقوامی معیار کے مطابق فوج کا قیام  ہماری اولیت کے معاملات میں شامل ہے، لیبیائی وزیر دفاع

1494316
لیبیائی فوج کی از سر نو تشکیل اور تربیتی پروگرام کا ترکی کے اشتراک سے آغاز

لیبیائی وزیر دفاع صلاحدین  الا نموش  نے اطلاع دی ہے کہ ترکی کے ساتھ  ہماری فوج کی از سر نو تشکیل اور اس کی تربیت پروگراموں پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

نمروش نے فیس بک اکاؤنٹ پر اپنے پیغام میں  لکھا ہے کہ  وزارت دفاع نے لیبیا  کی جائز حکومت سے تعاون کرنے والے ترک فریق سے اس موضوع پر بات چیت کی ہے اور اس حوالے سے روابط کا سلسلہ جاری ہے، ہم نے ترک فریق کے ساتھ مل کر لیبیائی مسلح افواج کی از سر نو تشکیل اور نشاط ، فضائی دفاع، فوجی سازو سامان، دہشت گردی کے خلاف جدوجہد اور خصوصی قوتوں کے قیام جیسے پروگراموں کو عملی جامہ پہنانا شروع کر دیا ہے۔

اس ضمن میں پہلے تربیتی مرکز کو دارالحکومت طرابلس کے مغربی علاقوں میں  قائم کیے جانے کی توضیح کرنے والے نمرو ش کا کہنا ہے کہ  بین الاقوامی معیار کے مطابق فوج کا قیام  ہماری اولیت کے معاملات میں شامل ہے۔

خیال رہے کہ لیبیائی وزیرِ دفاع  نے 17 اگست کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے تربیت و مشاورت کے شعبو ں میں فوجی اداروں کے قیام کے لیے لیبیا سے تعاون کرنے والے ترک اور قطری وزرا  دفاع کے ساتھ معاہدہ طے پانے کی اطلاع دی تھی۔



متعللقہ خبریں