حکومتِ ترکی کی یورپی یونین کے مشرقی بحیرہ روم سے متعلق مذاکرات سے قبل سفارتی سرگرمیاں میں تیزی

صدر رجب طیب ایردوان  یورپی  یونین کی ٹرم چئیرمین اور جرمنی  کی چانسلر انگیلا میرکل اور یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس مشیل سے سہہ فریقی مذاکرات کریں گے

1494505
حکومتِ ترکی کی یورپی یونین کے مشرقی بحیرہ روم سے متعلق مذاکرات سے قبل سفارتی سرگرمیاں میں تیزی

یورپی یونین کے مشرقی بحیرہ روم میں ہونے والی پیشرفت سے متعلق مذاکرات سے  قبل  حکومتِ ترکی  اپنی سفارتی سرگرمیوں کو جاری  رکھے ہوئے ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان  یورپی  یونین کی ٹرم چئیرمین اور جرمنی  کی چانسلر انگیلا میرکل اور یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس مشیل سے سہہ فریقی مذاکرات کریں گے۔

صدر ایردوان  مذاکرات میں  ترکی کے  مشرقی بحیرہ روم  سے متعلق مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے  حل کرنے  کے حق میں ہونے کے  بارے میں آگاہ کریں گے۔

سہہ فریقی  بات چیت میں   ترکی مذاکرات کی میز پر بلا شرط بیٹھنے  کو تیار ہونے  اور کشیدگی کو بڑھانے والے یونان کو کشیدگی کم  کرنے کے لیے  قدم اٹھانے  کی ضرورت پر زور دیں گے۔

صدر ایردوان   کے یورپ سے   مسائل کے حل کے لیے  پائدار  اور منصفانہ طریقہ اختیار کرنے  ، کسٹم یونین معاہدے کو اپ ڈیٹ کرنے اور ویزے  ختم کرنے  سے  متعلق  ترکی کی توقعات کو پورا کرنے سے آگاہ کریں گے۔



متعللقہ خبریں