ایردوان کی یورپی کونسل کے صدر سے بات چیت،اہم معاملات پر غور

ترک صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق، صدر ایردوان نے اس بات چیت میں  ترک- یورپی یونین تعلقات سمیت مشرقی بحیرہ روم  اور دیگر علاقائی مسائل پر بات چیت کی ہے

1492929
ایردوان کی یورپی کونسل کے صدر سے بات چیت،اہم معاملات پر غور

صدر رجب طیب ایردوان نے یورپی  یونین کونسل کے صدر  چارلس میشل سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔

 ترک صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق، صدر ایردوان نے اس بات چیت میں  ترک- یورپی یونین تعلقات سمیت مشرقی بحیرہ روم  اور دیگر علاقائی مسائل پر بات چیت کی ہے ۔

 بات چیت میں ترک  صدر نے   میشل سے کہا کہ یورپی یونین کے تمام اداروں اور رکن ممالک کو مشرقی بحیرہ روم   سمیت دیگر علاقائی موضوعات پر اشتعال انگیز بیانات دینے  سے گریز کرنا چاہیئے۔

 صدر ایردوان نے مزید کہا کہ  ترکی  سنجیدہ  اور باہمی حقوق پرمبنی مذاکرات  کے علاوہ طرفین کے تمام منصفانہ حقوق کی تقسیم کے حل کا حامی ہے لیکن  یہ باور رہے کہ یک طرفہ معاہدوں کے خلاف ہم اپنے حقوق و مفادات  کا تحفظ  بھی جاری رکھِں گے۔

 



متعللقہ خبریں