ارطغرل غازی کے ہیرو انگین آلتان دوزیاتان کا دورہ پاکستان ملتوی، اعلامیہ جاری

یاد رہے گزشتہ ہفتے انہوں نے " یارِ من ترکی" یو ٹیوب کے  اینکر ڈاکٹر فرقان حمید  سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے   " بلیو  گروپ/ بلیو ورلڈ سٹی " کے ساتھ طے پانے والے معاہدے  کو منسوخ کرنے  اور جلد ہی اس بارے میں  ایک بیان جاری کرنے سے آگاہ کیا تھا

1491935
ارطغرل غازی کے ہیرو انگین آلتان دوزیاتان کا دورہ پاکستان ملتوی، اعلامیہ جاری

ڈرامہ سیریل " ار طغرل غازی" کے ہیرو  " انگین آلتان  دوزیاتا ن" نے ایک اعلامیہ  جاری کرتے ہوئے  پاکستان کی فرم  " بلیو  گروپ/ بلیو ورلڈ سٹی " کے ساتھ طے پانے والے معاہدے   سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے انہوں نے " یارِ من ترکی" یو ٹیوب کے  اینکر ڈاکٹر فرقان حمید  سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے   " بلیو  گروپ/ بلیو ورلڈ سٹی " کے ساتھ طے پانے والے معاہدے  کو منسوخ کرنے  اور جلد ہی اس بارے میں  ایک بیان جاری کرنے سے آگاہ کیا تھا  اور ڈاکٹر فرقان حمید ہی نے اس خبر  ٹی آر ٹی اردو کے ذریعے اس خبر کو بریک کیا تھا۔ آج  انہوں  پریس ریلیز  جاری کرتے ہوئے   ڈاکٹر فرقان حمید کی خبر کی تصدیق کردی ہے۔

  انہوں نے  جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ  وہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات  کو فروغ دہنا چاہتے ہیں  اور  وہ  کسی نئی تاریخ کا تعین  کرنے کے بعد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں دورہ منسوخ کرنے سے دکھ پہنچا ہے  کیونکہ وہ پاکستان کے عوام کی جانب سے انہیں کس قدر چاہے جانے کے بارے میں وہ  پوری طرح آگاہ ہیں۔   وہ جلد ہی پاکستان کا دورہ کرتے ہوئے پاکستان کے عوام کی محبت کا قرضہ چکائیں گے۔



متعللقہ خبریں