ترکی، سویڈن میں اسلام دشمن حرکات کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں

حالیہ ایام میں یورپی شہروں میں اسلام دشمن کاروائیوں میں اضافہ تمام تر بنی نو انسانوں کے لیے باعثِ تشویش ہے، محکمہ مذہبی امور

1488737
ترکی، سویڈن میں اسلام دشمن حرکات کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں

محکمہ مذہبی امور کے سربراہ علی ایرباش نے سویڈز شہر اسٹاک ہوم میں قرآنِ کریم  کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’’اسلام دشمن نسل پرست گروہوں کے مختلف یورپی شہروں میں مسلمانوں کو ہدف بنانے والے حملے باعثِ تشویش ہیں۔‘‘

ایرباش نے  ٹویٹر  پیغام میں لکھا ہے کہ  میں اسٹاک ہوم میں قرآن ِ کریم کی بے حرمتی کرتے ہوئے اشتعال انگیزی کے مرتکب  ہونے والے تمام تر حملوں کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ حالیہ ایام میں یورپی شہروں میں اس قسم کی نازیبا حرکات میں اضافہ ہم سب کے لیے باعثِ خدشات ہے، تمام تر بنی نو انسان ان ذہنی مریضوں کے اقدامات کا سد باب کیے جانے کا منتظر ہے۔ میں عالمی برادری سے اس قسم کے ڈھانچوں کے خلاف  با شعور  جدوجہد کی  اپیل کرتا ہوں۔

 

 



متعللقہ خبریں