ترکی میں ایک روز میں کورونا وائرس کے نتیجے میں 58 افراد جان بحق

ملک میں مہلک وائرس سے مجموعی جانی نقصان 6 ہزار 898 تک ہو گیا ہے۔ ایک دن میں ایک لاکھ  سات ہزار  702 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 1 ہزار 512 افراد میں وائرس کا تعین ہوا

1488510
ترکی میں  ایک روز میں کورونا وائرس کے نتیجے میں 58 افراد جان بحق

ترکی  میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس  کے خلاف جنگ  کے دوران58  افراد  جان بحق ہوگئے ہیں۔

جس سے ملک میں مہلک وائرس سے مجموعی جانی نقصان 6 ہزار 898 تک ہو گیا ہے۔

ایک دن میں ایک لاکھ  سات ہزار  702 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 1 ہزار 512 افراد میں وائرس کا تعین ہوا۔

اس دورانیہ میں ایک ہزار 219  افراد کو اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ، اس طرح مہلک وائرس کو شکست دیتے ہوئے روبہ صحت ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 55 ہزار 407 تک ہو گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں