استنبول۔ 39 افراد کے قاتل کو 40 بار عمر قید با مشقت کی سزا

فوجداری عدالت میں ہونے والی مقدمے کی پیشی میں ملزم کا دفاعی بیان سننے کے بعد عدالت نے حتمی فیصلہ سنا دیا

1486755
استنبول۔ 39 افراد کے قاتل کو 40 بار عمر قید با مشقت کی سزا

استنبول کے ایک تفریحی مرکز میں 2017 میں سالِ نو کی شب کے دوران 39 افراد کی ہلاکت کا موجب بننے الے دہشت گرد حملے کے مقدمے میں  قاتل ماشا ریپوف کو 40 بار عمر قید با مشقت  اور 368  سالوں کی سزائے قید صادر کی گئی ہے۔

 استنبول   کی فوجداری عدالت میں ہونے والی مقدمے کی پیشی میں ملزم کا دفاعی بیان سننے کے بعد عدالت نے حتمی فیصلہ سنا دیا۔

جس کے مطابق قاتل  کو 40بارعمر قید با مشقت  اور 3 لاکھ 75 ہزار لیرے کا جرمانہ کیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں