یونان کے رویے نے ثابت کجردیا ہے کہ وہ مذاکرات کے حق میں نہیں: وزیر خارجہ چچاوش اولو

دارالحکومت انقرہ میں  اپنے بیان میں چاوش اولو  نے کہا کہ ان کے یونانی ہم منصب نے مشرقی بحیرہ روم میں تناؤ کے بارے میں غیر مشروط اجلاس کی تجویز کو قبول نہیں کیا

1484811
یونان کے رویے نے ثابت کجردیا ہے کہ وہ مذاکرات کے حق میں نہیں: وزیر خارجہ چچاوش اولو

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے کہا کہ یونان نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ  وہ نیٹو ثالثی کے بارے میں جھوٹ بول کر مذاکرات  کے حق میں نہیں ہے۔

دارالحکومت انقرہ میں  اپنے بیان میں چاوش اولو  نے کہا کہ ان کے یونانی ہم منصب نے مشرقی بحیرہ روم میں تناؤ کے بارے میں غیر مشروط اجلاس کی تجویز کو قبول نہیں کیا۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے کہا کہ  یونان کی جانب سے  نیٹو کے سکریٹری جنرل کے بیان کی تردید باعث عبرت ہے ہے۔ انہوں نے کہا  کہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے نہیں بلکہ  یونان نے ایک بار پھر یہ ثابے کردیا ہے کہ  وہ مذاکرات کے حق میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ   ترکی ہمیشہ مذاکرات کے حق میں ہے اور جو کوئی  حق پر ہوتا  ہے وہ کبھی بھی مذاکرات سے راہ فرار اختیار نہیں کرتا ہے۔اگر یونان ہم سے اپنے تمام حقوق ترک کرنے کی توقع کرتا ہے تو ایسا نہیں ہوگا۔ یوروپی ممالک بھی جانتے ہیں کہ یونان غلطی پر ہے۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے کہا کہ ترکی کا واحد مقصد اپنے حقوق کا دفاع کرنا ہے۔  

انہوں نے کہا کہ  فرانس  کو ترکی سے   معافی مانگنے کی ضرورت ہے کیونکہ  یونان کو سب سے زیادہ مشتعل کرنے والا ملک فرانس ہے۔ فرانس کے اس رویے نے  فرانس کو مضحکہ خیز  حیثیت سے دوچار کردیا ہے۔



متعللقہ خبریں