یونانی جزیرے پر حد سے زیادہ اسلحہ اندوزی سے نقصان پہنچنے والا فریق یونان ہی ہو گا، ترک وزیرِ خارجہ

یونان یورپی یونین کی بلا مشروط حمایت و تعاون کے ساتھ عالمی قوانین کے منافی  اشتعال انگیز کاروائیاں کر رہا  ہے

1482901
یونانی جزیرے پر حد سے زیادہ اسلحہ اندوزی  سے نقصان پہنچنے والا فریق یونان ہی ہو گا،  ترک وزیرِ خارجہ

وزیر ِ خارجہ میولود چاوش اولو  کا کہنا  ہے کہ اگر جزیرہ مئیس میں اسلحہ اندوز  کا عمل حد کو پار کر گیا تو پھر شکست سے دوچار ہونے والا فریق یونان ہو گا۔

وزیر چاوش اولو نے دارالحکومت انقرہ میں الجزائر کے ہم منصب صابری بوکا دوم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرس می   جزیرہ مئیس  پر یونانی فوج کے مورچے سنبھالنے سے متعلق خبروں پر اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ’’یونان  نے پریس میں شائع ہونے والی ان خبروں کے جواب میں کہا ہے کہ یہ محض شفٹ میں بدلی   ہے۔ اگر وہاں پر حد سے زیادہ اسلحہ کا ذخیرہ کیا گیا تو پھر اس کا خمیازہ یونان کو ہی بھگتنا پڑے گا۔  یونان یورپی یونین کی بلا مشروط حمایت و تعاون کے ساتھ عالمی قوانین کے منافی  اشتعال انگیز کاروائیاں کر رہا  ہے۔  ہم نہ تو کسی کا حق مارتے ہیں اور نہ ہی کسی کو ہمارا حق غصب کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ ان کاروائیوں کا نقصان یونان کو ہی پہنچے گا۔  دوسرے فریقین  کا آلہ کار بننے سے گریز کیا جائے‘‘

انہوں نے مشرقی بحیرہ روم  مسئلے کے بارے میں کہا کہ ترکی ہر  فریق کے ساتھ مذاکرات کی میزپر منصفانہ فیصلے کے حق میں ہے۔

 



متعللقہ خبریں