ترکی: صدر ایردوان کی مزار اتاترک پر حاضری

ترکی خاص طور پر، مشرقی بحر روم میں دھمکی آمیز اور چالباز طرزِ تخاطب کے سامنے گردن نہیں جھکائے گا: صدر رجب طیب ایردوان

1481510
ترکی: صدر ایردوان کی مزار اتاترک پر حاضری

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ ترکی کی حاصل کردہ  کامیابیاں اس کے اس عزم کی علامتیں ہیں جو وہ  اپنے حقوق و مفادات کے تحفظ کے لئے رکھتا ہے۔

30 اگست یومِ ظفر کی 98 ویں سالگرہ کے موقع پر صدر رجب طیب ایردوان نے حکومتی اراکین کے ہمراہ مزار اتاترک پر حاضری دی ۔

مزار ترک کے یادگاری رجسٹر میں اپنے خیالات رقم کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "عزیز اتاترک، عظیم فتح کی 98 ویں سالگرہ کے موقع پر ہم آپ کو اور عزیز شہداء کو ایک دفعہ پھر احسان مندی و عقیدت کے ساتھ یاد کر رہے ہیں۔ آپ کی امانت جمہوریہ ترکی کو مزید ترقی دینے اور مضبوط بنانے کے لئے ہم تن دہی سے کام کر رہے ہیں۔ ہم جمہوریہ ترکی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کے سال یعنی 2023 کا آغاز اقتصادی، فوجی، سیاسی اور سفارتی حوالے سے زیادہ مضبوط ، زیادہ خود مختار اور زیادہ خوشحال ملک کی حیثیت سے کرنے کے بارے میں پُر عزم ہیں۔ شام سے لے کر لیبیا تک اور بحرِ اسود سے لے کر مشرقی بحرِ روم تک مختلف محاذوں پر ہماری حاصل کردہ اہم کامیابیاں ہمارے اس عزم کا واضح اظہار ہیں جو ہم اپنے حقوق اور مفادات کی حفاظت کے معاملے میں رکھتے ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ " ترکی خاص طور پر، مشرقی بحر روم میں دھمکی آمیز اور چالباز طرزِ تخاطب کے سامنے گردن نہیں جھکائے گا۔ ترکی، بین الاقوامی قوانین اور دو طرفہ معاہدوں کے اسے تفویض کردہ حقوق کا دفاع کرنا جاری رکھے گا۔ اللہ آپ کی روح کو شاد کرے"۔



متعللقہ خبریں