یونان لاابالی حرکتیں چھوڑ کر موقع کی نزاکت کو سمجھے: چاوش اولو

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے  جرمن ہم منصب کے ساتھ انقرہ میں ملاقات کے بعد کہا کہ یونان اپنی لا ابالی حرکتوں سے باز آجائے  اور بعض ممالک کو بھی چاہیئے کہ وہ اسے شہ نہ دیں جو کہ خود انکےلیے بھی گلے کا کانٹا بن سکتا ہے

1479287
یونان لاابالی حرکتیں چھوڑ کر موقع کی نزاکت کو سمجھے: چاوش اولو

 وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے  کہا ہے کہ مشرقی بحیرہ روم میں کشیدگی کا باعث  یونان اور جنوبی قبرص ہیں۔

 وزیر خارجہ نے   اس بات کا اظہار گزشتہ روز انقرہ میں موجود جرمن ہم منصب ہائیکو ماس کے ہمراہ منعقدہ اخباری کانفرنس کے دوران کیا۔

 وزیر خارجہ نے کہا کہ  یونان اپنی لا ابالی حرکتوں سے باز آجائے  اور بعض ممالک کو بھی چاہیئے کہ وہ اسے شہ نہ دیں جو کہ خود انکےلیے بھی گلے کا کانٹا بن سکتا ہے ۔

  وزیر خارجہ نے  کہا کہ اگر یونان نے خطے میں کوئی پاگل پن دکھایا تو ہمیں اس کا جواب دینا پڑے گا، یونان  ترک بحری بیڑے کی راہ میں حائل ہوئے دیگر ممالک  پر بھروسہ نہ رکھیں،ہم ہمسایہ ملک ہیں اور حقوق کی  منصفانہ تقسیم پر یقین رکھتے ہیں۔

 اس موقع پر جرمن وزیرف خارجہ ماس نے بھی کہا کہ مشرقی بحیرہ روم میں کشیدگی دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں، ہم نے اس بارے میں آج  بات چیت کی ہے  کیونکہ یہ موضوع یورپی یونین کے علاوہ نیٹو کےلیے بھی تشویش کا باعث بن رہا ہے۔

ہائیکو ماس نے کہا کہ  کشیدگی میں اضافہ  نہ تو ترکی،یونان اور نہ ہی یورپی یونین کے مفاد میں ہے لہذا میرے خیال میں  باہمی مفاہمت کےلیے یورپی یونین کو سیاسی شرائط وضع کرنے کی ضرورت ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں