قدرتی گیس کے ذخائر کی دریافت روشن مستقبل کے حامل ترکی کا مژدہ ہے، وزیر خزانہ

وزیر البائراک نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل پر اخباری نمائندوں کے ایجنڈے سے متعلق سوالات کا جواب دیا

1479375
قدرتی گیس کے ذخائر کی دریافت روشن مستقبل کے حامل ترکی کا مژدہ ہے، وزیر خزانہ

وزیرِ خزانہ بیرات البائراک  کا کہنا ہے کہ ’’ترکی نے توانائی کے  بیرون ِ ملک پر انحصار  میں ایک نئے دور کی داغ بیل ڈالی ہے ، اس  نے نفسیاتی اور مالی طور پر ایک دیوار  گرا دی ہے۔ ‘‘

بیرات البائراک نے بحیرہ اسود  میں 320 ارب مکعب میٹر قدرتی گیس کی دریافت  کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے بتایا کہ ’’پہلے کنوئیں کے پہلے فیز کے بعد   اس مقدار کا اعلان کیا گیا ہے، اسی کنوئیں کے عقب میں مزید دو فیز موجود ہیں۔ اس سے متعلق تیکنیکی امور کی تکمیل  پر ہم ترکی کے کرنٹ خسارے کے بجائے کرنٹ فاضل اور  زر مبادلہ فاضل کے دور میں داخل ہو جائینگے۔ ‘‘

وزیر البائراک نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل پر اخباری نمائندوں کے ایجنڈے سے متعلق سوالات کا جواب دیا۔

بحیرہ روم میں تونا۔ ون کنوئیں میں دریافت کردہ 320 ارب کیوبک میٹر قدرتی گیس کے   ملکی معیشت اور سیاسی تاریخ کے حوالے سے  بڑی اہمیت کے حامل ہونے کا اشارہ دینے والے البائراک   کا کہنا  تھا کہ ’’ترکی محور کی تبدیلی کے عمل  سے گزر  رہا ہے ، یہ محور نہ مشرق اور نہ ہی مغرب ہے، نیا محور ترکی ہے۔  اس دریافت نے ترکی  بھر میں ایک نئے  ماحول کو بیدار کیا ہے۔ ‘‘

انہوں نے ان ذخائر کی مالی قدر کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ  یہ دریافت 320  بلین کیوبک میٹر تک ہی محدود نہیں ، اور  مزید کنوئیں کی دریافت سے ترکی میں کرنٹ خسارے کا دور اب ماضی کا حصہ بن جائیگا۔

اس دریافت  کو معنوی  سطح پر  بھی  وسیع پیمانے کی اہمیت حاصل ہونے کا اشارہ دینے والے ترک وزیر نے بتایا کہ  اس نے ہمارے شہریوں میں، ملک میں دلی مسرت اور درخشاں مستقبل کے جذبات کو جنم دیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں