اعتدال پسندی کا درس ہمیں نہیں یونان اور جنوبی قبرص کو ملنا چاہیئے:ترجمان امور خارجہ

امور خارجہ کے ترجمان حامی اکسوئے نے  کہا ہے کہ یورپی یونین اگر مشرقی بحیرہ روم میں  امن ،خوشحالی اور استحکام  کی کوششوں میں شریک ہونا چاہتی ہے تو اسے درست رویہ  اپناتے ہوئے اعتدال پسندی کی درخواست  یونان اور جنوبی قبرص سے کرنی چاہیئے۔

1476650
اعتدال پسندی کا درس ہمیں نہیں یونان اور جنوبی قبرص کو ملنا چاہیئے:ترجمان امور خارجہ

ترکی نے کہا ہے کہ  یورپی یونین کو اعتدال پسندی کو اپنانے کا مطالبہ ہم سے نہیں بلکہ یونان اور جنوبی قبرص سے کرنا چاہیئے۔

امور خارجہ کے ترجمان حامی اکسوئے نے  کہا ہے کہ یورپی یونین اگر مشرقی بحیرہ روم میں  امن ،خوشحالی اور استحکام  کی کوششوں میں شریک ہونا چاہتی ہے تو اسے درست رویہ  اپناتے ہوئے اعتدال پسندی کی درخواست  یونان اور جنوبی قبرص سے کرنی چاہیئے۔

ترجمان نے  گزشتہ دنوں  ایک ویڈیو کانفرنس کے اختتام پر  یورپی یونین کے بیان پر اپنے خیالات کا اظہار تحریر طور پر کیا۔

 ترجمان نے  کہا کہ یورپی یونین اگر مشرقی بحیرہ روم میں  امن ،خوشحالی اور استحکام  کی کوششوں میں شریک ہونا چاہتی ہے تو اسے درست رویہ  اپناتے ہوئے اعتدال پسندی کی درخواست   مذاکرات و تعاون کے بجائے   یونین کے قوانین یک جہتی کو بالائے طاق رکھنے  اور  اس کے  مفادات کو نقصان پہنچانے میں مشغول یونان اور جنوی قبرص سے کرنی چاہیئے جو کہ خطے میں کشیدگی کا باعث بھی ہیں۔

 اکسوئے نے مزید کہا کہ ترکی علاقائی مسائل کے پر امن تصفیئے کےلیے بہتر ہمسائیگی کے اصولوں  اور عالمی قوانین کے تحت مذاکرات  کی ضرورت  پر زور دیتا ہے مگر اپنے حقوق اور ملکی مفادات کے تحفظ کےلیے  وہ  اقدامات اٹھانے سے بھی گریز نہیں کرے گا۔

متعللقہ خبریں