ہم نے اچھے کام کئے ہیں لیکن اس سے زیادہ اچھے کام کرنے کی ضرورت ہے: چاوش اولو

صدر رجب طیب ایردوان نے صدر نکولس مادورو کو ترکی کے دورے کی دعوت دی ہے، صدر مادورو اور وزیر خارجہ آریازا کی ترکی میں میزبانی ہمارے لئے باعث مسرت ہو گی: چاوش اولو

1475422
ہم نے اچھے کام کئے ہیں لیکن اس سے زیادہ اچھے کام کرنے کی ضرورت ہے: چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  وینزویلا کے سرکاری دورے پر ہیں ۔

وینزویلا میں اپنے ہم منصب جارج آریازا کے ساتھ ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے چاوش اولو نے کہا کہ ہم نے تجارت سے زراعت تک اور تعلیم سے سیاحت تک متعدد شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے پہلو پر بات چیت کی ۔ ہم نے اچھے کام کئے ہیں لیکن اس سے زیادہ اچھے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

میولود چاوش اولو نے جارج آریازا کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ "کووِڈ۔19 وباء کے بعد ہمارا تعاون زیادہ اہمیت حاصل کر گیا ہے۔ گذشتہ سال صدر رجب طیب ایردوان  کے حکم پر دو ترک ڈاکٹروں نے وینزویلا کا دورہ کیا اور وینزویلا میں اپنے مخاطبین  اور ہم مسلکوں کے ساتھ مل کر ملک کے شعبہ صحت  کے بارے میں ایک روڈ میپ تیار کیا تھا"۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترکی کی فراہم کردہ  مرمت و بحالی اور طبّی سامان پر مشتمل امداد  کا وینزویلا کے عوام کی خدمت  کا آغاز کرنا  ہمارے لئے باعث مسرت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دورے  کے دوران ہم نے اپنے وینزویلا کے وزیر خارجہ کے ساتھ نہایت اہم مذاکرات کئے ہیں۔مذاکرات میں ہم نے تعمیرات سے لے کر صحت تک اور تعلیم سے لے کر سیاحت تک متعدد شعبوں میں باہمی تعاون میں فروغ و تقویت پر غور کیا ہے۔

ترکی کے پرائیویٹ سیکٹر کے ویزویلا میں سرمایہ کاری  کا خواہش مند ہونے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے ، تجارت اور سرمایہ کاری  کے لئے دوستانہ اقدامات کے ساتھ اس  معاملے میں بھی حوصلہ افزائی  کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کووِڈ۔19 کے باوجود ودونوں ممالک کےدرمیان تجارتی حجم میں گذشتہ سال کے پہلے 6 ماہ کے مقابلے میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان بہتر باہمی تعاون کی طرف توجہ  مبذول کرواتے ہوئے چاوش اولو نے کہا ہے کہ " اس وقت تک ہم نے اچھے اقدامات کئے ہیں  لیکن اس سے زیادہ اچھے اقدامات کرنے کے ضرورت ہے"۔

انہوں نے ٹرکش ائیر لائنز  کی کاراکاس پروازوں کے دوبارہ آغاز  کی خواہش کا بھی ذکر کیا۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے صدر نکولس مادورو کو ترکی کے دورے کی دعوت دی ہے  اور اس دعوت کو وہ مادورو کے ساتھ ملاقات میں ان تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ  صدر مادورو اور وزیر خارجہ آریازا کی ترکی میں میزبانی ہمارے لئے باعث مسرت ہو گی۔

چاوش اولو اور آریازا نے دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تعاون، ثقافتی مراکز، آرکائیوز کے درمیان باہمی تعاون اور ٹرکش ڈیسک کے قیام سے متعلق چار معاہدوں پر دستخط کئے ۔

دونوں وزراء نے ترکی کے تعاون و ترقیاتی ادارے TIKA کی طرف سے بچوں کے ہسپتال  کو مرمت و بحالی کے بعد متعلقہ حکام کے حوالے کئے جانے کی تقریب میں بھی ویڈیو کانفرنس  کے ذریعے شرکت کی۔



متعللقہ خبریں