یونان کے بحیرہ روم میں مؤقف کے بارے میں ترکی کے یورپی یونین کو خطوط

ترکی ۔ یورپی یونین  تعلقات کو سب سے زیادہ متاثر کرنے والے یونان اور جنوبی قبرص ہیں

1472891
یونان کے بحیرہ روم میں مؤقف کے بارے میں ترکی کے یورپی یونین کو خطوط

وزیر ِ خارجہ میولود چاوش اولو نے یورپی  یونین کے وزرا خارجہ اور یورپی یونین کے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسیوں کے نمائندہ اعلی جوزف بوریل کو  مشرقی بحیرہ روم کی تازہ ترین پیش رفت  اور ترکی کے مؤقف  کو بیان کرنے والے خطوط  بھیجے ہیں۔

میولود چاوش اولو نے یونان کے مطالبے پر آج منعقد ہونے والے  یورپی یونین اور خارجہ تعلقات  کونسل کے اجلاس سے پیشتر روانہ کردہ خطوط میں  لکھا ہے کہ ترکی اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی تمام تر ڈائیلاگ اور تعاون کی اپیلوں کے باوجود  یونانی اور قبرصی یونانی انتظامیہ نے  ابتک یکطرفہ اقدامات کے ساتھ  ترکی کو نظرِ انداز کرنے کی پالیسیوں کو اپنایا  ہوا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یونان کے ترکی  کے ساتھ مذاکرات کے عمل کو جاری رکھتے وقت  مصر کے ساتھ  ترکی اور لیبیا کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر مبنی  سمندری اختیارات  میں حد بندی لانے والے معاہدے نے  ایک بار پھر یہ ثابت کر دکھایا ہے کہ یونان ترکی کے ساتھ  تعاون  کی خواہش نہیں رکھتا ۔  ترکی ۔ یورپی یونین  تعلقات کو سب سے زیادہ متاثر کرنے والے یونان اور جنوبی قبرص ہیں۔

انہوں  نے یورپی یونین کے رکن ممالک سے اپیل کی ہے کہ یہ ابتک نیک نیتی کا بار ہا مظاہرہ کرنے والے ترکی  کے خلاف اٹھائے جانے والے غیر حق بجانب  اقدامات کی مخالفت کریں

ترک وزیر نے علاوہ ازیں بلغاریہ، ایسٹونیا، اٹلی، لتھوانیا، ہنگری اور رومانیہ   سمیت بعض یورپی ہم منصبوں  سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا۔

اسی سے ملتے جلتے خطوط ااقوام  متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنتونیو گوٹریس، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل مندوبین  اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینز اسٹولٹن برگ کو بھی  بھیجے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں