ترک مسلح افواج کا کارگو طیارہ دوسری دفعہ امدادی سامان کے ساتھ لبنان پہنچ گیا

لبنان کے لئے طبّی امدادی سامان پر مشتمل ترک مسلح افواج کا A400M  طیارہ دارالحکومت بیروت پہنچ گیا

1471350
ترک مسلح افواج کا کارگو طیارہ دوسری دفعہ امدادی سامان کے ساتھ لبنان پہنچ گیا

لبنان کے لئے طبّی امدادی سامان پر مشتمل ترک مسلح افواج کا A400M  طیارہ دارالحکومت بیروت پہنچ گیا ہے۔

بیروت میں دھماکے کے بعد سے A400M کارگو طیارے کے ذریعے ترکی سے دوسری دفعہ امدادی سامان لبنان پہنچایا گیا ہے۔

ترکی سے متعدد سول سوسائٹیوں کی امدادی ٹیموں نے بھی بیروت پہنچ کر ملبے تلے دبے انسانوں کی تلاش و بچاو کی کاروائیاں میں مدد کی ہے۔

 آنے والے دنوں میں  ترکی کے تعاون و ترقیاتی ادارے TIKA کی طرف سے 400 ٹن گندم بھی لبنان بھیجے جانے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ بیروت دھماکے میں گندم کے گوداموں کی شدید نقصان پہنچنے کی وجہ سے لبنان کو غذائی قلت کا بھی سامنا ہے۔



متعللقہ خبریں