اوروچ رئیس کو ترک بحریہ کی طرف سےرفاقت اور سکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے: ترکی وزارت دفاع

ترک مسلح افواج، ترکی کے بحری اختیار کے علاقے میں اپنے حقوق اور اور مفادات کے تحفظ کے بارے میں پُر عزم  ہے: ترک مسلح افواج

1470581
اوروچ رئیس کو ترک بحریہ کی طرف سےرفاقت اور سکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے: ترکی وزارت دفاع

ترکی وزارت دفاع نے، مشرقی بحرِ روم میں کاروائیوںکا آغاز کرنے والے سسمک تحقیقی بحری جہاز اوروچ رئیس کو ترک بحریہ  کی طرف سے رفاقت اور سکیورٹی فراہم کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت دفاع کے ٹویٹر پیج سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ معدنی تحقیق و تلاش کے سسمک بحری جہاز اوروچ رئیس نے مشرقی بحرِ روم میں کاروائیاں شروع کر دی ہیں۔ جہاز کو ترک بحریہ کی طرف سےرفاقت اور سکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ترک مسلح افواج، ترکی کے بحری اختیار کے علاقے میں بین الاقوامی قانون کی طرف سے  اسے تفویض کردہ حقوق، تعلق اور مفادات کے تحفظ کے بارے میں پُر عزم  ہے اور اس  دائرہ کار میں اس نے تمام ضروری تدابیر اختیار کر لی ہیں۔



متعللقہ خبریں