"سیور معاہدہ بے وقعت ہے "آرمینیا ہوش کے ناخن لے: ترکی

ترک وزارت خارجہ نےبیان میں کہا ہے کہ  جنگ عظیم اول  کے نتیجے میں مادر وطن کے حصے بخرے کرتےہوئے اس کی حاکمیت و سالمیت کو تہہ و بالا کرنے پر مبنی "سیور معاہدہ" قابض اور جابر قوتوں کے منصوبوں کی ترجمانی کی دلیل ہے

1470789
"سیور معاہدہ بے وقعت ہے "آرمینیا ہوش کے ناخن لے: ترکی

 ترکی  نے آرمینیا سے کہا ہے کہ وہ  اشتعال انگیز  اور قوم پرست پالیسیوں سے باز آجائے۔

 ترک وزارت خارجہ نے  آرمینیا کی طرف سے سیور معاہدے کی یک صد سالہ یاد کے سلسلے میں بیان بازی کا جواب دیا ہے۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ  جنگ عظیم اول  کے نتیجے میں مادر وطن کے حصے بخرے کرتےہوئے اس کی حاکمیت و سالمیت کو تہہ و بالا کرنے پر مبنی "سیور معاہدہ" قابض اور جابر قوتوں کے منصوبوں کی  دلیل ہے ۔

غیور ترک  قوم نے  انتہائی بہادری سے جنگ آزادی کے بعد 24 جولائی سن 1923 کو طے شدہ لوزان  اور سابقہ سیور معاہدے کو  ردی کی ٹوکری میں ترک قوم نے پھینک دیا تھا  لیکن آرمینیا کا تاریخ سے سبق حاصل کرنے کے بجائے نفرت اور  ان دستاویز کی آڑ میں مدد کی درخواست کرنا  کسی اچنبے کی بات نہیں ہے۔

 بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ  اپنی عوام کی بنیادی ضروریات  پوری کرنے میں نااہل آرمینی حکومت سو سال گزرنے  کے بعد بھی اس  بے وقعت سیور معاہدے  کو  دوبارہ  منظر عام پر لانے کی جو کوشش کر رہی ہے  وہ کوئی مفہوم نہیں رکھتی اور ترکی یہ واضح کر دے کہ اس کی  سالمیت و حاکمیت  کی جانب بری نظر رکھنے والوں کو  اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔ آذری سر زمین پر سالہ سال سے ناجائز قابض آرمینیا علاقائی استحکام و امن  کی بحالی میں رکاوٹ ہے لہذا وقت آن پہنچا ہے کہ آرمینی حکام  اپنی شر انگیز اور قوم پرستانہ پالیسیوں کو ترک کرتے ہوئےہوش کے ناخن لیں٫۔

 

 

 



متعللقہ خبریں