بحیرہ روم کے ہمسایہ ممالک یکجا ہو کر مسئلے کا حل تلاش کریں:ایردوان

صدر نے کہا کہ ترکی کو صرف ساحلی پٹی تک محدود رکھنا نا قابل قبول ہے لہذا میری تجویز ہے کہ بحیرہ روم کےکنارے واقع تمام ممالک یکجا ہو کر  تحفظ حقوق پر مبنی ایک فارمولا تشکیل دیں

1470477
بحیرہ روم کے ہمسایہ ممالک یکجا ہو کر مسئلے کا حل تلاش کریں:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے    کہا ہے کہ بحیرہ روم  کے کنارے واقع تمام ممالک یکجا ہوکر  تحفظ حقوق پر مبنی ایک فارمولا تشکیل دیں ۔
 صدر نے اس بات کا اظہار کابینہ اجلاس کے بعد  اپنے بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ  مشرقی بحیرہ روم  کے تنازعے کا حل  گفت و شنید اور جائز اختیارات کی تقسیم پر ہے جس کی ہم حمایت کرتے ہیں، ترکی  کسی دوسرے ملک کے حقوق ،علاقائی سالمیت  یا سمندری حدود پرنظر نہیں رکھتا۔
 صدر نے کہا کہ ترکی کو صرف ساحلی پٹی تک محدود رکھنا نا قابل قبول ہے لہذا میری تجویز ہے کہ بحیرہ روم کےکنارے واقع تمام ممالک یکجا ہو کر  تحفظ حقوق پر مبنی ایک فارمولا تشکیل دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ  ہم،اس تنازعے پر منطقی نقطہ نگاہ  سامنے آنے تک سفارتی سطح پر اپنے منصوبوں کو عملہ جامہ پہناتے رہیں گے۔

 



متعللقہ خبریں