ترکی: یمن کے لئے تعزیتی پیغام

معارب میں سیلاب کی وجہ سے جانی و مالی نقصان پر ہمیں شدید افسوس ہے: ترکی وزارت خارجہ

1467930
ترکی: یمن کے لئے تعزیتی پیغام

ترکی نے یمن کے علاقے معارب میں سیلاب کی وجہ سے جانی نقصان پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے یمن کے لئے جاری کئے گئے تعزیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ " اس وقت یمن کوایک بڑے پیمانے پر  انسانی  فلاکت کا سامنا ہے ۔ ایسے دور میں معارب کے علاقے میں سیلاب کی وجہ سے جانی و مالی نقصان پر ہمیں شدید افسوس ہے"۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہم سیلاب میں ہلاک ہونے والوں کے لئے اللہ سے رحمت و مغفرت کے طلبگار ہیں۔  دوست و برادر  یمنی عوام سے اظہارِ تعزیت کرتے اور زخمیوں کی فوری صحتیابی کے متمنی ہیں۔



متعللقہ خبریں