ایردوان۔علی ایف ملاقات، عید کی مبارکباد

ترکی۔آذربائیجان مشترکہ فوجی مشقیں دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور برادرانہ تعلقات کا ایک اظہار ہے: صدر رجب طیب ایردوان

1465062
ایردوان۔علی ایف ملاقات، عید کی مبارکباد

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان  اور آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف کےدرمیان  ٹیلی فونک ملاقات ہوئی۔

آذربائیجان صدارتی دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں علی ایف  نے صدر ایردوان کو ٹیلی فون کیا۔

مذاکرات میں دو طرفہ شکل میں عید کی مبارکباد پیش کی گئی۔ دونوں رہنماوں نے ترکی۔آذربائیجان تعلقات کے ہر گزرتے دن کے ساتھ فروغ پانے پر ممنونیت اور اس تقویت کے دوام کے بارے میں عزم کا اظہار کیا۔

مذاکرات میں صدر ایردوان نے ترکی۔آذربائیجان مشترکہ فوجی مشقوں کو کامیابی سے جاری رکھنے جانے پر زور دیا اور کہا ہے کہ یہ مشقیں دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور برادرانہ تعلقات کا ایک اظہار ہے۔

صدر الہام علی ایف نے بھی کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں آرمینی فوجیوں کی تحریکی کاروائیوں کی وجہ سے درپیش حالات سے متعلق صدر ایردوان  کا آذربائیجان کے ساتھ تعاون قابل تعریف و تحسین ہے۔



متعللقہ خبریں