ادلب: ہم ترک فوجیوں کے شکر گزار ہیں
ترک فوجی یہاں بڑے چھوٹے سب کا احترام کرتے ہیں، ہمارے ساتھ بہت اچھا سلوک کرتے ہیں
1464256
ادلب میں مقیم شامیوں نے چھوٹوں بڑوں سب کے ساتھ مشفق روّیے کی وجہ سے ترک فوجیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزارت دفاع کے سوشل میڈیا پیج سے شئیر کی گئی ویڈیو میں ادلب میں مقیم شامیوں کے مناظر کو جگہ دی گئی ہے۔
ویڈیو میں مشفق اور مددگار روّیے کی وجہ سے ترک فوجیوں کا شکریہ ادا کیاہے اور کہا ہے کہ"ترک فوجی یہاں بڑے چھوٹے سب کا احترام کرتے ہیں۔ ہمارے ساتھ بہت اچھا سلوک کرتے ہیں۔اللہ کے کرم اور ان فوجیوں کی طفیل یہاں حالات پہلے سے بہت اچھے ہیں۔وہ ہمارے لئے اپنے کنبوں کو اور وطن کو چھوڑ کر یہاں آئے ہیں، 3 سالوں سے یہاں ہیں۔ انشاء اللہ اب کے بعد یہاں حالات اور بھی بہتر ہو جائیں گے"۔
متعللقہ خبریں
نتَن یا ہو کی نسل کشی ہٹلر کی نسل کشی کو بھی مات دے چکی ہے : صدر ایردوان
ایردوان نے ان خیالات کا اظہار یونان کے کاتھیمیرینی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا