آیا صوفیہ جامع مسجد کبیرہ عبادت کے لیے با ضابطہ طور پر کھول دی گئی

صدر ایردوان نے سورۃ فاتح اور سورۃ بقرہ کی پہلی 5 آیات  کی تلاوت کی

1461292
آیا صوفیہ جامع مسجد کبیرہ عبادت کے لیے با ضابطہ طور پر کھول دی گئی

آیا صوفیہ جامع مسجد  آج نماز جمعہ کے ساتھ 86 برس بعد  سرکاری طور  پر عبادت کے لیے کھو دی گئی ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان  آیا صوفیہ مسجدِ کبیرہ شریف  کو تشریف لائے۔  جہاں پر انہوں نے نمازِ جمعہ ادا کرنے سے پیشتر قرآنِ کریم  پڑھا۔

ترکی کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے آیا صوفیہ پہنچنے والے جناب ایردوان کا  شہریوں نے تالیاں بجاتے ہوئے بڑی محبت کے ساتھ خیر مقدم کیا۔

نماز ادا کرنے کے لیے میدان میں جمع  شہریوں  نے  مختلف نعرے لگاتے ہوئے اپنے جوش و جذبات کا اظہار کیا۔

مشیرِ اطلاعات فخرالدین آلتون نے  ترک صدر کی ہمراہی کی۔

محکمہ مذہبی امور کے سربراہ علی ایرباش کی جانب سے استقبال کیے جانے والے  صدر ایردوان نے نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے آیا صوفیہ میں قدم رکھا۔

نائب صدر فواد اوکتائے، اسپیکر ِ اسمبلی مصطفی توپباش اور نیشلسٹ موومنٹ پارٹی کے رہنما دولت باہچے لی  بھی آیا صوفیہ تشریف لائے۔

صدر ایردوان نے  مسجد میں منعقدہ پروگرام کے تحت قرآنِ کریم کی تلاوت سنی۔

بعد ازاں جامع مسجد آیاصوفیہ کے  چاروں میناروں سے  4 مؤذن نے درود و سلام بھیجا۔ بعد ازاں صدر ایردوان نے سورۃ فاتح اور سورۃ بقرہ کی پہلی 5 آیات  کی تلاوت کی۔

جماعت نے علی ایرباش کی ہمراہی میں دعائیں مانگیں۔

سنتیں ادا کرنے کے بعد خطبہ دینے والے علی ایرباش نے کہا کہ ’’الحمداللہ ہماری قوم کو گہرائیوں سے متاثر کرنے والی یہ حسرت اب نکتہ پذیر ہو رہی ہے، اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ آیا صوفیہ کو عبادت کے لیے کھولا جانا مسجدِ اقصی  سمیت پوری دنیا میں مظلوم مسلمانوں اور مساجد  کے لیے آب ِ حیات کی خصوصیت رکھتا ہے۔ اس  کے دروازے تمام تر مساجد کی طرح بلا کسی تفریق بازی  کے تمام تر بنی نو انسانوں کے لیے کھلے رہیں گے۔ اس مسجد کے معنوی او ر روحانی ماحل میں ماضی کی جانب سفر بلا کسی رکاوٹ کے جاری رہے گا۔

مسجد کے افتتاح کی سماجی میڈیا پر بھی وسیع پیمانے پر بازگشت سنائی دی۔

#ayasofyacami ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹر پر  پیغامات کو بڑی پذیرائی ملی۔

افتتاحی تقریب  کو ٹیلی ویژن چینلز کے ساتھ ساتھ  سماجی میڈیا  پلیٹ فارم  پر بھی براہ ِ راست نشر کیا گیا۔

اس پروگرام کا صدر رجب طیب ایردوان کے سماجی رابطو ں کے پیچز اور آیا صوفیہ کے نام سے کھولے گئے خصوصی پیچز سے بھی براہ راست مشاہدہ کیا گیا۔



متعللقہ خبریں