ترکی، آذربائیجان کے فیصلے کی حمایت کرے گا: قومی سلامتی کمیٹی

برادر ملک آذربائیجان اپنے برحق دعوے میں جو بھی فیصلہ کرے گا ترکی اس فیصلے کی حمایت کرے گا: قومی سلامتی کمیٹی

1460115
ترکی، آذربائیجان کے فیصلے کی حمایت کرے گا: قومی سلامتی کمیٹی

ترکی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس صدر رجب طیب ایردوان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس کے بعد جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سرحد پار دہشت گرد عناصر کے خلاف جدو جہد کو بین الاقوامی قانون کے تفویض کردہ حقوق کے دائرہ کار میں جاری رکھا جائے گا۔

اعلامیے میں آذربائیجان کی زمین پر سالوں سے قابض آرمینیا کے جارحانہ روّیے کی شدت سے مذمت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ آرمینیا کو اپنے متجاوز طرز عمل سے باز آنا اور آذر بائیجان کی مقبوضہ زمین سے پیچھے ہٹ جانا چاہیے۔ برادر ملک آذربائیجان اپنے برحق دعوے میں جو بھی فیصلہ کرے گا ترکی اس فیصلے کی حمایت کرے گا۔

اعلامیے میں قبرص کے بارے میں کہا گیا ہے کہ جزیرے میں امن و استحکام کی فضاء کے لئے نقصان دہ کسی بھی اقدام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس پہلو پر ہم نے اپنے عزم کو بلا کم و کاست واضح کر دیا ہے کہ مشرقی بحر روم میں ہم اپنے حقوق اور مفادات کا دفاع کریں گے"۔

لیبیا کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ترکی ہر طرح کی داداگیری کے مقابل لیبیا کے عوام کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا رہے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دنیا سیاسی و اقتصادی توازنوں کی تشکیلِ نو کے عمل میں داخل ہو گئی ہے اس دائرہ کار میں ہر شعبے میں ایک مضبوط تیاری کے لئے ترکی ضروری لائحہ عمل کی تشکیل پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے۔



متعللقہ خبریں