" اعلی عسکری شوری کا اجلاس"صدر ایردوان صدارت کریں گے

ترکی کی اعلی عسکری شوری کا اجلاس آج صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں ہوگا

1460445
" اعلی عسکری شوری کا اجلاس"صدر ایردوان صدارت کریں گے

  ترکی کی اعلی عسکری شوری کا اجلاس آج صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں ہوگا۔

 صدر ایردوان اور شوری کے ارکان نے اس سلسلے میں پہلے مزار اتاترک پر حاضری دی ۔

ایک خصوصی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کرتےہوئے صدر نے لکھا کہ شام سے لیبیا اور مشرقی  بحیرہ روم سے دہشتگردی کے خاتمے میں ترکی کی  کامیابی اس کی فوجی صلاحیتوں کا مظہر ہے اور ترک مسلح افواج  اپنی خداداد صلاحیتوں اور استعداد کی مدد سے مادر وطن کا دفاع اور اپنی بقا کے تحفظ کے لیے بر سر پیکار ہے ۔

عسکری شوری کے اجلاس میں  ترک مسلح افواج میں بعض  فوجی عہدوں میں ترقی اور تبدیلی  پر مبنی معاملات بھی زیر غور ہونگے۔

 



متعللقہ خبریں