فیتو تنظیم کےلیے رعائیت یا ہمدردی کا لفظ ہماری لغت میں نہیں :صدارتی مشیر اطلاعات

صدارتی مشیر اطلاعات فخر الدین آلتون نے کہا ہے کہ ہماری قوم کا ہر فرد یہ جان لے کہ ریاستی ادارے  فیتو  کے خلاف جنگ میں کسی قسم کی رعائیت اور نرمی نہیں برتیں گے

1459983
فیتو تنظیم کےلیے رعائیت یا ہمدردی کا لفظ ہماری لغت میں نہیں :صدارتی مشیر اطلاعات

صدارتی مشیر اطلاعات فخر الدین آلتون نے کہا ہے کہ  جس کو بھی یہ خام خیالی ہے کہ  فیتودہشتگرد تنظیم کو معافی ملے گی وہ غلطی پر ہے۔

 فخر الدین آلتون نے ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اخباری مندوبین کے تحفظ حقوق  پر مبنی ایک ورک شاپ سےخطاب کیا ۔

اپنے خطاب میں انہوں نے 15 جولائی سن 2016 کی ناکام بغاوت کے بارے میں  کہا کہ  یہ بغاوت قوم نے اپنے رہنما کے ساتھ مل کر ناکام بنا دی ۔

 انہوں نے کہا کہ  فیتو کے خلاف جنگ میں ہمارا موقف واضح اوراٹل ہے  جس کے نتیجے میں اس تنظیم کی  آماج گاہوں ،اہم معلومات اور دسیگر سرکاری اداروں میں تنظیم کی سریات کے روکنے میں مدد ملی ہے۔

مشیر اطلاعات نے کہا کہ  ہماری قوم کا ہر فرد یہ جان لے کہ ریاستی ادارے  فیتو  کے خلاف جنگ میں کسی قسم کی رعائیت اور نرمی نہیں برتیں گے، فیتو تنظیم کی عام معافی اور اظہار ندامت جیسے الفاظ کی ہماری لغت میں کوئی جگہ نہیں ہے  اوراس خام خیالی کو دل سے نکال دیا جائے کہ عوامی شعور اور اس کے ضمیر کا سودا کرنے والوں کو  ہم معاف کر دیں گے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں