قطری وزیر کا دورہ ترکی،اہم موضوعات پر غور

ترک وزیر دفاع نے مزید کہا کہ قطری ہم منصب کا یہ دورہ گزشتہ دنوں میرے دورہ قطر کے سلسلے کی ایک کڑی ہے  جس سے دونوں ممالک کے درمیان  دیرینہ تعلقات  کی عکاسی ہوتی ہے

1458796
قطری وزیر کا دورہ ترکی،اہم موضوعات پر غور

 ترک وزیر دفاع خلوصی آقار نے انقرہ میں موجود قطری وزیر دفاع خالد بن محمد العطیہ سے ملاقات کی ۔

 خلوصی آقار نے مہمان ہم منصب کا استقبال  فوجی اعزاز کے ساتھ کیا ۔

اعزازی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کرنے کے بعد دونوں وزرا نے بالمشافہ بات چیت کی جس میں علاقائی موضوعات کے علاوہ دو طرفہ دفاعی و سلامتی تعاون  کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 بات چیت میں ترک وزیر نے کہا کہ قطر کے ساتھ متعدد شعبوں میں مشترکہ تعاون جاری  ہے  جبکہ لیبیا کی  تسلیم شدہ حکومت اور وہاں استحکام کی بحالی کے لیے قطر کی حمایت پر ہم اس کے مشکور ہیں۔

 ترک وزیر دفاع نے مزید کہا کہ قطری ہم منصب کا یہ دورہ گزشتہ دنوں میرے دورہ قطر کے سلسلے کی ایک کڑی ہے  جس سے دونوں ممالک کے درمیان  دیرینہ تعلقات  کی عکاسی ہوتی ہے علاوہ ازیں  اس ملاقات میں ہمیں موجودہ صورت حال پر تفصِلی غور کرنے کا بھی موقع ملا ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں  امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے بھی ترک وزیر دفاع سے دوحہ میں ملاقات کی تھی ۔

 

 



متعللقہ خبریں