میں اپنی غیور وبہادرقوم پرجتنا فخر کروں کم ہے: ایردون

صدر ایردوان نے فیتو دہشتگرد تنظیم کی ناکام بغاوت کی کوشش کی 4 سالہ یادگاری تقریب کے موقع پر ایک خطاب میں کہا کہ اس رات  251 شہدا کے خون سے ترکی کی بنیادوں میں آزادی کی ایک نئی روح پھونکی گئی جن کی مغفرت کےلیے دعا گو ہوں

1456196
میں اپنی غیور وبہادرقوم پرجتنا فخر کروں کم ہے: ایردون

 صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ 15 جولائی 2016 آزادی کی متوالی ترک عوام کو دوبارہ مقید کرنے کی ناکام کوشش کی گئی تھی۔

 صدر ایردوان نے فیتو دہشتگرد تنظیم کی ناکام بغاوت کی کوشش کی 4 سالہ یادگاری تقریب  کے موقع پر ایک خطاب میں کہا کہ  اس رات  251 شہدا کے خون سے ترکی کی بنیادوں میں آزادی کی ایک نئی روح پھونکی گئی جن کی مغفرت کےلیے دعا گو ہوں۔

انہوں نے کہا کہ  15 جولائی کی رات آزادی کی متوالی  ترک عوام  نے خود کو دوبارہ سے غلامی کی زنجیروں میں مقید کرنے کی تمام کوششیں ناکام بنا دیں،میں ایک فرد ملت کے طور پر اس عظیم قوم کو خراج تحسین اور اللہ کا شکر بجا لاتا ہوں، 15 جولائی کو عوامی امنگوں کو غصب کرنے کی کوشش کی گئی جس کے ذمے داروں کے عزائم  پر ہماریغیور اور بہادر قوم نے  پانی پھر دیا۔

صدر نے کہا کہ  وطن عزیز میں اذان محمدی کو خاموش کرنے،پرچم کو سرنگوں کرنے اور قومی ارادوں کو پیروں تلے کچلنے کے تمام منصوبے ناکام ہوئے، اور اس قوم کے فرد واحد نے یہ ثابت کر دکھایا کہ اذان محمدی ،آزادی اور اپنے مستبقل کا دفاع اسے کیسے کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ترک قوم کےلیے  کہنے کو بہت کچھ اور ان کےلیے کرنے کو بہت کچھ باقی ہے۔

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں