ترکی ، مشرقی بحیرہ روم میں  ڈرلنگ کے کام کا آغاز کررہا ہے

ترکی بار بار کی مشقوں کے بعد ، ایک بار پھر مشرقی بحیرہ روم میں نیلے حقوق کے تحفظ کے لیے  بحیرہ روم میں  موجود رہے گا۔ صدر رجب طیب ایردوان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "ہم بحیرہ روم میں ،قبرص میں اور بحیرہ  ایجیئن میں اپنے حقوق اور مفادات کا تحفظ جاری رکھیں

1455635
ترکی ، مشرقی بحیرہ روم میں  ڈرلنگ کے کام کا آغاز کررہا ہے

ترکی ، اس بار مشرقی بحیرہ روم میں  ڈرلنگ کے کام کا آغاز کررہا ہے۔ اس علاقے میں 18 جولائی سے 18 اگست تک تیل اور قدرتی گیس کی تلاش کی جائے گی۔

ترکی بار بار کی مشقوں کے بعد ، ایک بار پھر مشرقی بحیرہ روم میں نیلے حقوق کے تحفظ کے لیے  بحیرہ روم میں  موجود رہے گا۔

صدر رجب طیب ایردوان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "ہم بحیرہ روم میں ،قبرص میں اور بحیرہ  ایجیئن میں اپنے حقوق اور مفادات کا تحفظ جاری رکھیں گے۔"

مشرقی بحیرہ روم میں نئے سرے سے ڈرلنگ کا کام کرنے کے بارے میں  تمام امور سے متعلق رپورٹ کو  شائع کردیا گیا ہے۔

شائع کردہ رپورٹ کے مطابق  ڈرلنگ کرنے کا کام  18 جولائی کو شروع ہو کراور 18 اگست تک جاری رہے گا۔

مشرقی بحیرہ روم میں ڈرلنگ کا کام  چار بحری جہازوں کے ساتھ انجام دیا جائے گا جن کا نام یاووز بے  ، ار طغرل بے  ، عثمان بے اور اورحان  بے ہے۔

اطلاع  کے مطابق قدرتی گیس اور تیل کی تلاش  کا کام   ایک  مہینے تک  جاری رہے گا۔

علاقے میں   ڈرلنگ  کے کام کے دوران کسی کو بھی علاقے میں داخل ہونے کی کوئِ اجازت نہیں ہوگی۔



متعللقہ خبریں