پندرہ جولائی: فتح جمہوریت کی چوتھی سالانہ یاد

فتح 15 جولائی کی چوتھی سالانہ یاد کے موقع پر ترکی اپنے شہداء کی یاد تازہ کر رہا ہے

1455276
پندرہ جولائی: فتح جمہوریت کی چوتھی سالانہ یاد

فیتو دہشت گرد تنظیم کے ناکام حملے کے بعد 4 سال گزر چکے ہیں۔

ترکی 4 سال سے اس بغاوت کے قلع قمع کی یاد کو "یومِ جمہوریت و ملّی اتحاد" کے نام سے منا رہا ہے۔

اس سال بھی ترکی فتح 15 جولائی کی چوتھی سالانہ یاد کے موقع پر اپنے شہداء کی یاد تازہ کر رہا ہے کہ جنہوں نے وطن اور پرچم کی خاطر ایک لمحے کا تردّد کئے بغیر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کردئیے۔

صدر رجب طیب ایردوان 15 جولائی کا پروگرام صدارتی سوشل کمپلیکس کے سامنے موجود یادگارِ 15 جولائی پر پھول چڑھا کر کریں گے۔

صدر ایردوان ترکی قومی اسمبلی میں متوقع 15 جولائی شہداء پروگرام میں بھی شرکت کریں گے اور بعد ازاں صدارتی سوشل کمپلیکس میں شہداء کے کنبوں کی میزبانی کریں گے۔

"15 جولائی یومِ جمہوریت و ملّی اتحاد" کے دائرہ کار میں بینکوں اور سرکاری اداروں میں ایک ہزار 609، یونیورسٹیوں میں 521 اور سول سوسائٹیوں میں 108 سمیت ملک بھر میں 2 ہزار 238 پروگراموں اور بیرون ملک 752 پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں