ترکی کی طرف سے افغانستان کے لئے تعزیتی پیغام

حالیہ دنوں میں افغانستان میں بڑھتے ہوئے پُر تشدد واقعات کو فوری طور پر ختم کیا جانا ضروری ہے: ترکی وزارت خارجہ

1454620
ترکی کی طرف سے افغانستان کے لئے تعزیتی پیغام

ترکی نے افغانستان میں دہشتگردی کےحملوں میں ہلاک ہونے والوں کے لئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ سامان گان میں خفیہ ایجنسی کی عمارت کو ہدف بنا کر کئے گئے حملے میں کثیر تعداد میں ہلاکتوں پر ہمیں شدید افسوس ہوا ہے۔

مرحومین کے لئے تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ "حالیہ دنوں میں افغانستان میں بڑھتے ہوئے پُر تشدد واقعات کو فوری طور پر ختم کیا جانا ضروری ہے۔ ہماری اپیل ہے کہ خاص طور پر ایک ایسے دور میں کہ جب امن کے لئے ایک اہم موقع میسر آ گیا تشدد کے ذریعے اپنے مقاصد کے حصول پر یقین رکھنے والوں کو چاہیے کہ ان اقدامات سے باز آجائیں اور افغان عوام کی توقعات کے مطابق امن کے لئے کوشش کریں"۔

واضح رہے کہ کل، افغانستان کے شمالی صوبے سامان گان میں خفیہ ایجنسی کی عمارت پر بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایجنسی کے 13 اہلکار ہلاک اور زیادہ تر شہریوں سمیت 65 افراد زخمی ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں