ترکی کے مقابل امریکہ اور یورپ میں عبادت گاہوں کی شرح

ترکی میں ایک لاکھ 80 ہزار 854 عیسائیوں اور تقریباً 20 ہزار یہودیوں میں سے ہر 461 افراد کے لئے ایک عبادت گاہ موجود ہے

1453486
ترکی کے مقابل امریکہ اور یورپ میں عبادت گاہوں کی شرح

ترکی میں ایک لاکھ 80 ہزار 854 عیسائی اور تقریباً 20 ہزار یہودی آباد ہیں۔

ترکی کی کُل آبادی کا تقریباً 0.4 فیصد حصہ غیر مسلم شہریوں پر مشتمل ہے اور ملک میں دیگر مذاہب کے 435عبادت خانے موجود ہیں جن میں سینکڑوں سالہ قدیم کلیسا اور یہودی عبادت خانے بھی شامل ہیں۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک لاکھ 80 ہزار 854 عیسائیوں اور تقریباً 20 ہزار یہودیوں میں سے ہر 461 افراد کے لئے ایک عبادت گاہ موجود ہے۔

جبکہ یورپ اور امریکہ میں صورتحال اس سے بہت مختلف ہے۔

برطانیہ کے قومی شماریاتی ادارے کے 2018 کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 33 لاکھ 72 ہزار 966 مسلمان مقیم ہیں جو کہ ملک کی کُل آبادی کا 5.1 فیصد ہے۔ مسلم اِن برٹن نامی تنظیم کی 2017 کی سروے رپورٹ کے مطابق ملک میں کُل ایک ہزار 975 مساجد ہیں۔ یعنی ہر ایک ہزار 707 مسلمانوں کے لئے ایک مسجد ہے۔

سروے کے مطابق ان مساجد میں سے صرف 10 مساجد 4 ہزار سے زائد افراد کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

جرمنی کی وزارت داخلہ کے مطابق ملک میں مسلمانوں کی آبادی 5 ملین ہے جو کہ ملک کی کُل آبادی کا 5.7 فیصد ہے۔ ملک میں مساجد کی کُل تعداد 2 ہزار 350 ہے۔ یعنی ہر 2 ہزار 200 مسلمانوں کے لئے ایک مسجد ہے۔

فرانس میں مسلمانوں کی آبادی 6 ملین ہے جو کہ کُل آبادی کا 8.9 فیصد ہے اور ملک میں مساجد کی تعداد 2 ہزار 500 یعنی ہر 2 ہزار 400 افراد کے لئے ایک مسجد ہے۔

امریکہ میں مسلمانوں کی آبادی 3.45 ملین ہے جو کہ کُل آبادی کا 1.1 فیصد ہے۔

امریکہ۔اسلام تعلقات کونسل، شمالی امریکہ اسلام سوسائٹی اور امریکہ اسلام سوسائٹی جیسے اداروں کی رپورٹ کے مطابق ملک میں تقریباً 2 ہزار 200 مساجد ہیں۔ یعنی ہر 1600 مسلمانوں کے لئے ایک مسجد ہے۔

روس میں مسلمانوں کی آبادی 23 ملین کے لگ بھگ ہے جو کہ کُل آبادی کا 15 فیصد ہے۔

مفتی کونسل کے سربراہ راویل غائنت الدین کے مطابق ملک میں مساجد کی تعداد 8 ہزار کے قریب ہے ۔ اس کے مطابق روس میں ہر 2 ہزار 875 مسلمانوں کے لئے ایک مسجد ہے۔



متعللقہ خبریں