ترکی:آتش بازی کا سامان بنانے کے کارخانے میں دھماکہ،4 افراد ہلاک درجنوں زخمی

ترک ضلع ساکاریہ   کے قصبے خندق میں آتش بازی کا سامان بنانے والے کارخانے میں 4 افراد  ہلاک اور 97 زخمی ہو گئے

1448553
ترکی:آتش بازی کا سامان بنانے کے کارخانے میں دھماکہ،4 افراد ہلاک درجنوں زخمی

ترک ضلع ساکاریہ   کے قصبے خندق میں آتش بازی کا سامان بنانے والے کارخانے میں 4 افراد  ہلاک اور 97 زخمی ہو گئے۔

 بتایا گیا ہے کہ اس کارخانے میں یہ دھماکہ مقامی وقت کےمطابق سوا گیارہ بجے صبح  ہوا جس کی آواز 50 کلومیٹر دور تک سنائی دی گئی۔

اس دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ لوگ  بد حواس ہر کر سڑکوں پر آگئے۔

بتایا گیا ہے کہ علاقے میں طبی اور آگ بجھانے  والا عملہ پہنچ گیا ہے۔

صدر ایردوان کی ہدایات پر وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو، وزیر صحت فخر الدین قوجہ اور وزیر محنت زہرہ زمرد سلجوک  جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔

وزیر صحت نے بتایا ہے کہ  اب تک 4 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 97 ہے جنہیں اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں