ٹرکش ائیر لائِنز  (THY) نے اٹلی اور بلغاریہ کے لیے اپنی پروازوں کا آغاز کردیا

ترکی نے  اٹلی کے لئے اپنی پروازیں 29 فروری کو اس وقت معطل کردی تھِن جب  اٹلی اور  یوروپ میں کوویڈ 19 سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے تھے

1447104
ٹرکش ائیر لائِنز  (THY) نے اٹلی اور بلغاریہ کے لیے  اپنی پروازوں کا آغاز کردیا

ٹرکش ائیر لائِنز  (THY) نے نئی ​​قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کی وبا کی وجہ سے کچھ عرصے کے لیے معطل شدہ فلائٹس اٹلی اور بلغاریہ کے لئے نئے سرے سے دوبارہ شروع کردی ہیں۔

ترکی نے  اٹلی کے لئے اپنی پروازیں 29 فروری کو اس وقت معطل کردی تھِن جب  اٹلی اور  یوروپ میں کوویڈ 19 سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے تھے ۔

روم سے پہلی پرواز میں 105 مسافر سوار  تھے ، جب کہ میلان کی پرواز میں  138 مسافر سوار تھے۔  

پروازوں کے  اس مرحلے پر اٹلی میں رہائشی اجازت نامہ حاصل کرنے والے افراد ، صحت اور کام جیسے ہنگامی صورتحال کی وجہ سے سفر کرنے کی ضرورت پڑنے والے افراد اور اطالوی شہریوں کی اجازت ہوگی۔

ٹرکش ائیر لائِنز  (THY) نے 16 مارچ کو معطل کردہ  بلغاریہ کے لئے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کردی ہیں ،۔

صوفیہ کے نمائندے کی جانب سے دیئے گئے تحریری بیان میں ، یہ بتایا گیا ہے کہ  ہر ہفتے پانچ پروازیں  جس میں  3 صبح اور 2 شام پروازوں کی پہلے مرحلے میں اجازت دی گئی ہے۔

دریں اثنا ، بلغاریہ کے دارالحکومت  صوفیہ  کے ایئرپورٹ پر  ترکی کے سفارت خانے کےنمائندنے ارمان توپچو   نے مسافروں کا استقبال کیا۔

ارمان توپچو    نے اس موقع پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ اگر حالت بہتر ہوئے تو  پروازوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں