نیٹو کا اتحادی فرانس، لیبیا میں روس کے اثرو رسوخ میں اضافہ کرنے میں مصروف ہے: چاوش اولو

میولود چاوش اولو  نے ہنگری کے وزیر خارجہ   پیٹر سیزجارٹو جو ان دونوں ترکی کے دورے پر انقرہ میں ہیں  کے ساتھ  مشترکہ پریس کانفرنس کی

1446315
نیٹو کا اتحادی فرانس، لیبیا میں روس کے اثرو رسوخ میں اضافہ کرنے میں مصروف ہے: چاوش اولو

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے کہا کہ نیٹو کا اتحادی فرانس لیبیا میں روس کی موجودگی بڑھانے کی کوششیں کر رہا ہے۔

میولود چاوش اولو  نے ہنگری کے وزیر خارجہ   پیٹر سیزجارٹو جو ان دونوں ترکی کے دورے پر انقرہ میں ہیں  کے ساتھ  مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔

میولود چاوش اولو  نے لیبیا میں ہونے والی پیشرفت کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ترکی نے کاروائی کے آغاز سے ہی لیبیا میں امن کے حصول کے لئے مدد فراہم کی ہے۔

انہوں نے کہا ، "ہم وہ ملک ہیں جس نے لیبیا کے سیاسی عمل میں سب سے زیادہ حصہ ڈالا ہے۔

"ہم  لیبیا میں  جائز حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا ، "دنیا جانتی ہے کہ ، ہمارے تعاون کی بدولت ہی لیبیا میں  توازن قائم ہوا ہے اور اس جنگ کو طرابلس میں اسٹریٹ جنگ کا روپ اختیار کرنے سے روکا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرانس  لیبیا میں غیر قانونی حکومت کی تشکیل کے لیے  حفتر کی مدد کو جاری رکھَ ہوئے ہے۔

انہوں نے پوچھا "کیا فرانس دیانتداری سے کام کر رہا ہے؟ نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ حفتر کو اسلحہ فراہم نہ کرنے اور امداد نہ کرنے کا دعیٰ کرتا ہے لیکن حکومت  سب کے سامنے ہے۔

اسلحے کی رقم ابوظہبی  دیتا ہے  اور  فرانس  بھی  دیتا ہے۔ نیٹو روس کو اپنے لیے خطرہ سمجھتا ہے  لیکن فرانس، لیبیا میں روس کے اثرو رسوخ میں اضافہ کرنے کی کوششوں  میں مصروف ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں