کووِڈ۔19 کے دوران ترکی کے شعبہ تعلیم نے شعبہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا: ضیاء سلجوق

اس وقت تک ہمارے پیشہ وارانہ و تکنیکی تعلیم کے ہائی اسکولوں کی طرف سے 30 ملین کے لگ بھگ ماسک تیار کئے جا چکے ہیں: وزیر تعلیم ضیاء سلجوق

1444706
کووِڈ۔19 کے دوران ترکی کے شعبہ تعلیم نے شعبہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا: ضیاء سلجوق

ترکی کے وزیر تعلیم ضیاء سلجوق نے جی۔20 ممالک کے وزرائے تعلیم کو کورونا وباء کے دوران ترکی کی طرف سے تعلیم کے شعبے میں اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

وزیرِ تعلیم ضیاء سلجوق نے کورونا وائرس کے مرکزی خیال کے ساتھ جی۔20 ممالک کے وزرائے تعلیم کے ویڈیو کانفرنس اجلاس می شرکت کی۔

اقتصادی ترقیاتی و تعاون تنظیم OECD، اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی ادارے یونیسکو  اور عالمی بینک کے نمائندوں کی شرکت سے منعقدہ اجلاس سے خطاب میں ضیاء سلجوق نے کہا ہے کہ وباء کے سدباب کے لئے ترکی میں بالمشافہ تعلیمی کاروائیوں کو ماہِ مارچ میں بند کر دیا گیا اور طالبعلموں کے لئے آن لائن تعلیم کا آغاز کیا گیا۔

وباء کے دوران مختلف سیکٹروں کے درمیان باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مثال کے طور پر ترکی کے تعلیمی سیکٹر نے وباء کے دوران ماسک، فیس شیلڈ، اوورآل اور جراثیم کش سامان کی پیداوار دے کر صحت کے سیکٹر کے ساتھ تعاون کا اظہار کیا ہے۔ اس وقت تک ہمارے پیشہ وارانہ و تکنیکی تعلیم کے ہائی اسکولوں کی طرف سے 30 ملین کے لگ بھگ ماسک تیار کئے جا چکے ہیں۔

وزیر تعلیم ضیاء سلجوق نے کہا ہے کہ آن لائن تعلیمی سسٹم کورونا سے مشابہہ گلوبل بحرانوں کے مقابل زیادہ تیار حالت میں ہونے کا امکان پیش کرتا ہے۔ زیادہ ترقی یافتہ آن لائن سسٹم کووِڈ۔19 کے بعد بھی تعلیمی نظام کو زیادہ پائیدار اور زیادہ جامع بنائے گا۔ لہٰذا آن لائن نظام تعلیم کے لئے زیادہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔



متعللقہ خبریں