ترکی، دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک

اردن کی تحصیل دیرک میں بھی ایک کاروائی کے ذریعے ایک دہشت گرد کو  حراست میں لے لیا گیا

1444386
ترکی، دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک

ضلع حقاری کے علاقے کواکلی میں پولیس اور جنڈارمیری قوتوں کے تعاو ن سے کیے گئے فضائی اور بری آپریشن میں دہشت گرد تنظیم PKK کے تین دہشت گرد مارے گئے۔

وزارت داخلہ  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا کہ’’ملکی سلامتی آپریشنز کے دائرہ عمل میں   پولیس اور جنڈارمیری قوتوں کے مشترکہ آپریشن میں   تین دہشت گردوں کو ان کے ہتھیاروں سمیت ناکارہ بنا دیا  گیا  ، علاقے میں مزید کاروائیاں جاری ہیں۔‘‘

وزارت نے اطلاع دی ہے کہ علاوہ ازیں ماردن کی تحصیل دیرک میں بھی ایک کاروائی کے ذریعے ایک دہشت گرد کو  حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں