جموں و کشمیر کے مسئلے پر اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس

مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں اور کشمیریوں کی آزادی  کے معاملے پر در پیش مسائل  کے حل کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کی چھت تلے  ممکنہ اقدامات پر غور

1440838
جموں و کشمیر کے مسئلے پر اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس

وزیر ِ خارجہ میولود چاوش  اسلامی تعاون تنظیم کے جموں و کشمیر کے موضوع پر منعقد ہونے والے ایک اجلاس میں شرکت کریں گے۔

دفتر خارجہ  نے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ آج پاکستان کے مطالبے پر جموں و کشمیر کی تازہ صورتحال پر غور کرنے کے لیے  وزرا خارجہ کی سطح پر اسلامی تعاون تنظیم  کے   جموں و کشمیر رابطہ اجلاس کا اہتمام ہو گا۔

اعلان میں کہا گیا ہے کہ  یہ اجلاس ویڈیو کانفرس کے ذریعے سر انجام پائے گا اور اس دوران مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں اور کشمیریوں کی آزادی  کے معاملے پر در پیش مسائل  کے حل کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کی چھت تلے  ممکنہ اقدامات پر غور متوقع ہے۔

 



متعللقہ خبریں