ہم نسل و مذہب کی تفریق کیے بغیر تمام تر مہاجرین سے بغلگیر ہوئے ہیں، ترک صدر

انسان محض زیادہ بہتر نوکری ، اچھے معیار ِ زندگی کے لیے ہی نہیں بلکہ زیادہ تر زندہ رہ سکنے  اور اپنا پیٹ پال سکنے کی غرض سے بھی نقل مکانی کرتے ہیں

1440582
ہم نسل و مذہب کی تفریق کیے بغیر تمام تر مہاجرین سے بغلگیر ہوئے ہیں، ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان نے  کہا ہے کہ ’’ہم سے کئی گنا وسائل کے حامل ممالک  نے مہاجرین  کے لیے  بیسیویوں کی حد تک کوٹہ مقرر کر رکھا ہے تو ہم نے نسل، مذہب کی تفریق  کیے بغیر سب  کے لیے اپنے ملک کے دورازے کھولے ہیں۔ ‘‘

صدر ایردوان نے ویڈیو کانفرس کے ذریعے شرک  کردہ  انٹرنیشنل مائیگریشن فلموں  کے میلے کی اختتامی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے  اس تمنا کا اظہار کیا کہ یہ میلہ سینما کے ذریعے نقل مکانی اور اسباب پر دوبارہ سے سوچ و بیچار کرنے ،  اس عمل کےسماجی، ثقافتی، سیاسی اور اقتصادی  اثرات  سے جانکاری  حاصل کرنے میں معاون ثابت ہو۔

انہوں نے  بتایا کہ دنیا بھر میں 260 ملین کے قریب مہاجرین، 71 ملین سے زائد اپنے گھر بار کو ترک کرنے پر مجبور ہونے والے افراد اور 25ملین  سے زائد پناہ گزین  موجود  ہیں۔ انسان محض زیادہ بہتر نوکری ، اچھے معیار ِ زندگی کے لیے ہی نہیں بلکہ زیادہ تر زندہ رہ سکنے  اور اپنا پیٹ پال سکنے کی غرض سے بھی نقل مکانی کرتے ہیں۔  مل بانٹنے کی برکت، باہمی تعاون کی طاقت پر یقین رکھنے والی تہذیب  کے رکن کے طور پر ہم نے کسی سے بھی تفریق بازی نہیں کی۔ ہم  بلا نسل ومذہب کی تفریق سے ہرکس سے بغلگیر ہوئے ہیں۔ اپنے ہم وطنوں کو حاصل تمام تر وسائل سے ہمارے ملک میں پناہ لینے والے مظلوم انسانوں  کو بھی استفادہ کرایا ہے۔



متعللقہ خبریں