لیبیا میں ترکی۔ امریکہ تعاون خطے میں مثبت نتائج پیدا کرے گا، نائب ترک صدر

اوکتائے نے امریکی ایوان تجارت، امریکہ۔ ترکی بزنس کونسل اور ترکی ایوان ہائے بازار حصص کے تعاون سے ویڈیوکانفرس کے  ذریعے منعقدہ اجلاس میں اپنے جائزے پیش کیے

1439760
لیبیا میں ترکی۔ امریکہ تعاون خطے میں مثبت نتائج پیدا کرے گا، نائب ترک صدر

نائب ترک صدر فواد اوکتائے  کا کہنا ہے کہ لیبیا کے معاملے میں ترکی اور امریکہ کے مابین تعاون میں پختگی آئی ہے  جو کہ علاقے میں ایک مثبت  نتیجے  میں بار آور ثابت ہو سکتی ہے۔

اوکتائے نے امریکی ایوان تجارت، امریکہ۔ ترکی بزنس کونسل اور ترکی ایوان ہائے بازار حصص کے تعاون سے ویڈیوکانفرس کے  ذریعے منعقدہ اجلاس میں اپنے جائزے پیش کیے۔

ترکی کے شام او ر لیبیا میں پر عزم و اصولی  مؤقف نے داعش اور پی کے کے ، وائے پی جی سمیت متعددہشت گرد گروہوں اور دشمنوں کی جسارت کو توڑ دینے کا  ذکر کرنے والے اوکتائے کا کہنا تھا کہ’’صدر رجب طیب ایردوان  اور امریکی صدر   ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین 8 جون کو ہونے والی ٹیلی فونک ملاقات میں طے پانے والی مطابقت کی روشنی میں لیبیا میں دو طرفہ مذاکرات کو تقویت دی جا رہی ہے۔یہ دونوں ممالک مل کر خطے میں مثبت فرق پیدا کر سکتے ہیں۔ ‘‘

انہوں نے ترکی اور امریکہ کے مابین فیتو  کے خلاف جدوجہد ، وائے پی جی ، پی کے کے ، ایف۔35 معاہدے اور امریکی عدالتوں کے ترکی کے خلاف مفروضات پر مبنی مؤقف جیسے معاملات میں  تا حال متضاد نظریات  پائے  جانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکی  کاروباری حلقوں کا دونوں ممالک کے مابین ان تضادات کے باوجود   دو طرفہ  زیادہ سے زیادہ مفادات حاصل کر سکنے کو سمجھ سکنا حد درجے اہم ہے۔



متعللقہ خبریں