ترکی: داخلہ سلامتی آپریشنوں میں 4 دہشت گرد ہلاک

ضلع سیرت کے علاقے الروح جیراف میں 4 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا

1435458
ترکی: داخلہ سلامتی آپریشنوں میں 4 دہشت گرد ہلاک

ترکی کے ضلع سیرت کے علاقے الروح جیراف میں 4 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

ترکی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق داخلہ سلامتی آپریشنوں کے دائرہ کار میں الروح جیراف میں ضلعی جینڈر میری کمانڈ آفس کی طرف سے جاری فضائی تعاون کے حامل آپریشن میں 2 دہشت گرد غیر فعال بنا دئیے گئے۔

اس سے قبل بھی علاقے میں کئے گئے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک کر دئیے گئے تھے۔

اس طرح علاقے میں ہلاک کئے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔

بیان کے مطابق علاقے میں آپریشنوں کا سلسلے جاری ہے۔

وزیر داخلہ سلیمان سوئے لُو نے آپریشنوں سے متعلق ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہم، سیرت الروح جیراف میں پیشہ وارانہ خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ میں نے سیرت کے گورنر، ضلعی جینڈر میری کمانڈر اور اپنے دلیر ساتھیوں کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ آج مزید 2 دہشت گرد ہلاک کر دئیے گئے ہیں اس طرح ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے"۔



متعللقہ خبریں