ترکی: چاوش اولو۔ لاوروف مذاکرات ملتوی

میولود چاوش اولو اور سرگے لاوروف کے درمیان آج استنبول میں متوقع مذاکرات کسی اگلی تاریخ تک ملتوی ہو گئے

1435673
ترکی: چاوش اولو۔ لاوروف مذاکرات ملتوی

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو اور روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف کے درمیان آج استنبول میں متوقع مذاکرات کسی اگلی تاریخ تک ملتوی ہو گئے ہیں۔

ترکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

مذاکرات میں دونوں ملکوں کے نائب وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقاتوں کے اگلی ٹرم میں بھی جاری رہنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تاہم وزرائے خارجہ کے مابین مذاکرات کسی آئندہ تاریخ کو منعقد ہوں گے۔



متعللقہ خبریں